لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سکولوں میں کولڈ درنکس پابندی کے حوالے سے کی گئی قانون سازی سے تفصیلی طور پرآگاہ کرنے کے لیے کولڈ ڈرنکس اور مشروب ساز کمپنیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی گئی۔ سٹیک ہولڈرز کو سکولوں میں تمام قسم کی کاربونیٹیڈ ڈرنکس پر پابندی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ریڈ زون میں شامل تمام اشیاء جیسا کہ کاربونیٹڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس وغیرہ کی سکولوں کے اندر اور سکولوں کی حدودکے 100 میٹر کے احاطے کے اندر فروخت پر مکمل پابندی عائدہو گی۔ پابندی کا اطلاق گرمیوں کی چھٹیوں کے فورا بعد سے ہو گا۔ڈی جی فوڈ اتتھارٹی بتایا کہ کاربونیٹڈکولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں سمیت جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکولوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گرین زون میں شامل مصنوعات، پھل، ملک شیک، فروٹ چاٹ، دودھ اور دہی سے بنی اشیاء کی اجازت ہو گی۔