لاہور (نامہ نگار) پابندی کے باوجود شب برات کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میںآتش بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس آتش بازی پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ ماچس پٹاخوں کا استعمال جبکہ انار و پھلجھڑیاںسرعام بکتی رہیں۔ پولیس کی جانب سے متعددشہریو کو آتش بازی کرتے پکڑنے کے بعد رشوت لے کر چھوڑنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 12 افراد محمد اشتر خا، بشیر، شعیب اور کاشف وغیرہ کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔