زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں15.9کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کامجموعی حجم 20ارب 79کروڑ 5لاکھ ڈالر کی سطح تک آ گیا ۔اس امر کا اظہار سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے بارے میں جاری کئے جانے والے تازہ اعداد وشمار میں کیا گیا ہے ۔جس کے مطابق مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں سٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب91کروڑ75لاکھ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 4ارب 87کروڑ80لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن