56 ممالک میں پاکستانی کمرشل اتاشیوں کی بقانیوں کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے دنیا کے 56 ممالک میں پاکستانی کمرشل اتاشیوں کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست کی جلد سماعت کی استدعامنظور کر لی۔وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ کے وکیل محسن کمال نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے دنیا کے چھپن ممالک میں پاکستانی کمرشل اتاشیوں کی تعیناتیاں روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم امتناعی کے سبب پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی کی بناء پر دنیا کے چھپن ممالک میں کمرشل اتاشیوں کی تعیناتیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کی دنیا کے دیگر ممالک سے تجارت متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ قومی اہمیت کے اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے۔جس پر عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔

ای پیپر دی نیشن