پشاور(این این آئی)ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے بدعنوان عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ بلا خوف ود باؤ سب کا احتساب یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے گزشتہ روز نیب خیبر پی کے کے دورے کے موقع پر افسران سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈی جی فرمان اللہ خان کی سربراہی میں نیب خیبر پی کے کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ نیب کے افسران اپنے آپ کو رول ماڈل بنائیں اور سب سے پہلے اپنااحتساب کریں کیونکہ خود احتسابی کا عمل انسان کی بہتری کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب خیبر پی کے فرمان اللہ خان نے چیئرمین نیب کو بیورو کی کارکردگی اور اہم کیسز سے آگاہ کیا۔ سال 2018 میں نیب کے پی کو 1996 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 209 شکایتوں پر تصدیق کی گئی۔ 68 انکوائریاں اور 10 انوسٹے گیشن کی گئی۔ سال 2018 میں 16 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 10 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کی گئی۔
چیئرمین نیب