زرداری ‘ نیازی دونوں بھائیوں کو عوام نے پہچان لیا‘ الیکشن میں مسترد کر دینگے : شہبازشریف

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رمضان المبارک سے قبل بعض اشیائے ضرورےہ کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام ازخود سبزی منڈیوں اور مارکیٹوں کے دورے کر یں اور اشیائے ضرورےہ کی قیمتوں میں استحکام لا نے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں- انتظامیہ عوام کو اشیائے ضرورےہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائے۔ معیاری اشیائے ضرورےہ کی زائد نرخوں پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور کسی علاقے سے زائد نرخوں پر اشیائے ضرورےہ کی فروخت کی شکایت ملی تو ذمہ داروںکو معاف نہیں کیا جائے گا۔ منتخب نمائندوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سب کیلئے رول ماڈل ہے۔ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کے پروگرام پر محنت سے کام کیا گیا ہے اور آج پنجاب ان شعبوں میں سب سے آگے ہے جبکہ خیبر پی کے اور سندھ میں عوام کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے۔ زرداری اور نیازی دونوں نے اپنے صوبوں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ اصول کی سیاست کے دعویدار سیاستدانوں نے وصولی کرکے بے اصولی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے جس کی گواہی سینیٹ الیکشن میں سامنے آ چکی ہے۔ باشعور عوام زرداری اور نیازی دونوں بھائیوں کو پہچان چکے ہیں۔ زرداری اور نیازی نے 5 سال میں عوام کو صرف کھوکھلے نعروں کے ذریعے بہلایا ہے۔ نیازی صاحب کی سیاست دھرنوں، یوٹرن اور جھوٹ کے ریکارڈ قائم کرنے سے عبارت ہے۔ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار خیبر پی کے میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ کر سکے اور میٹرو بس کے منصوبے کے نام پر پشاور شہر کو اکھاڑ دیا گیا ہے۔ زرداری صاحب کے سوئس بینکوں میں پڑے قوم کے اربوں ڈالر کرپشن کی داستان سنا رہے ہیں۔ سر سے پاﺅں تک کرپشن میں لتھڑے اب احتساب کی بات کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے فلاح عامہ کیلئے بے مثال اقدامات ان عناصر کی سیاست کو دفن کر دیں گے اور آئندہ الیکشن خدمت، دیانت اور شفافیت کی جیت کی نوید لائے گا۔ عوام آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں اور لوٹ مار کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...