پہلی انٹر ڈویژن پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پہلی انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ آج 12 مئی سے شروع ہوگی۔ ”کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن“ سلوگن ہوگا، 15 مئی کی اختتامی تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان شرکت کریں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں 3گروپ بنائے گئے ہیں جن میں انڈر 16 بوائز، ایلیٹ کلاس بوائز اور ایلیٹ کلاس گرلز شامل ہیں، انڈر 16میں 10، ایلیٹ کلاس بوائز میں 10اور خواتین ایلیٹ کلاس میں 6ویٹ کیٹیگریز بنائی گئی ہیں، باکسرز کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات کی رقم 26لاکھ روپے رکھی گئی ہے میں جن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے باکسر کو بالترتیب 50،25 اور 12ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے مزید کہاکہ انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کے ٹرائلز میں میں نئے باکسرز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پنجاب بھر سے 770باکسرز نے ٹرائلز دیئے جن میں 100 سے زائد خواتین باکسرز بھی شامل ہیں، ٹرائلز پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کئے گئے اور میرٹ پر 177باکسرز کو چیمپئن شپ کے لئے منتخب کیا گیا۔

، جن میں 22 خواتین ہیں۔ وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 12 مئی کو سہ پہر 3بجے ہوگی، ہر باکسر چیمپئن بننے کا جذبہ لیکر رنگ میں اترے گا، چیمپئن شپ کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کئے گئے ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔15مئی کو اختتامی تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر عامر خان بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا کہ باکسنگ چیمپئن شپ کے ٹرائلز ان کیمرہ ہوئے ہیں اور میرٹ پر تمام باکسرز کو منتخب کرکے باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد انڈر16کھلاڑی تیار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر چیمپئن بنےں، جو انڈر16 کھلاڑی تیار ہوں گے ان کی مزید تربیت کے لئے اکیڈمی بنائی جائے گی اور ان کو قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا۔ ق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...