آل پنجاب ریڈرز فٹبال کپ میزبان ٹیم نے جیت لیا

May 12, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ کے فائنل مےں میزبان ریڈرز کلب مسلم کلب شیخوپورہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس کے ذریعے 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹرافی لے اڑی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 0-0 برابر تھا۔ کھیل کے 48 ویں منٹ میں ریڈرز کلب کی طرف سے حسنین نے پینلٹی کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1 گول کی سبقت دلا دی۔ جواب میں مسلم کلب کی طرف سے وقاص وکی نے 58 ویں منٹ میں گول داغ کر مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت میں برابری کی صورت میں فیصلہ پینلٹی ککس پر جا پہنچا اور ریڈرز کلب نے 2 کے مقابلے میں 5 گول سے فتح حاصل کرلی۔


ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور سردار بلجیت سنگھ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیاں، شیلڈیں، ٹریک سوٹ تقسیم کئے۔ ق

مزیدخبریں