شیخوپورہ: کیمیکل ملی بیوٹی کریم سے جسم خراب ہوتا ہے: نیئر زکریا

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)معروف بیوٹیشن واینکر نیئر زکریانے کہا ہے کہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اجزا کے استعمال سے خواتین اپنی ترو تازگی کو برقرار رکھ سکتی ہیںکیمیکل ملی بیوٹی کریمز اور دیگر اشیاءکے استعمال سے جسم خراب ہوتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ بغیر تصدیق کے نسخہ جات کو کبھی بھی استعمال نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے مقامی شادی ہال میں ڈیو ہربل کے زیر اہتمام منعقدہ ضلع بھر کی بیوٹیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیوٹیشن نے دلہنیں تیار کرنے کے مقابلہ میںحصہ بھی لیا اور تیار ہونیوالی ماڈلز دلہنوں نے ریمپ پر کیٹ واک بھی کی اس موقع پر میڈم روزی، نفسیہ عمر خان بلوچ ودیگربھی موجودتھیںتقریب میں خواتین کے چہرے کی حفاظت کے طریقے بھی بتائے گئے اور چہروں کی حفاظت کیلئے استعمال ہونیوالی پراڈکٹس پر بھی گفتگو کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...