کراچی کے عوام آج جلسے میں بھرپور شرکت کریں‘ عمران: نیلو فر بختیار‘ شاہد بھٹو کی شمولیت

May 12, 2018

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کے جلسے میں کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، کراچی کی عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ پاکستانیوں اور خصوصاً اہلیان کراچی کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ (آج) تحریک انصاف کراچی میں عظیم الشان جلسہ کر رہی ہے۔ سندھ کو ترقی یافتہ صوبہ بنا کر آگے لانے کیلئے اپنا پلان عوام کے سامنے رکھوں گا۔ علاوہ ازیں عمران خان سے لاڑکانہ سے سابق ایم این اے شاہد بھٹو اور سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے ملاقات کی۔ بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد بھٹو اور نیلوفر بختیار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
عمران

مزیدخبریں