اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آفس کے ترجمان نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا ہے کہ وزیراعظم کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم قانون کی عملداری یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے۔ وزیراعظم نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہئے۔
ترجمان وزیراعظم