کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو جدید تیکنیکس اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور جرائم کی تحقیقات کے عمل کو انتہائی مؤثر بنائے جانے جیسی تحریروں پر مشتمل دو کتابوں کی تقریب رونمائی امروز مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔تقریب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سابقہ آئی جیز،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان،ایڈیشنل آئی جی کرائم ڈاکٹرامیرشیخ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز کراچی اور سی پی ایل سی کے نمائندگان کے علاوہ آئی این ایل(INL)اورجی آئی زیڈ (GIZ) کے عہدیداران اور نمائندے بھی موجود تھے ۔فارنسک انویسٹی گیشن ہینڈ بک ) (Forensic Investigation Handbook کے مصنف شرجیل کھرل (PSP)ہیں جبکہ انویسٹی گیشن آف آفینسز(Investigation Of Offences) محمد اکبرPSP)،QPM،(PPM نے تحریر کی ہے ۔مذکورہ کتابوں کی تحریر کا آغاز سال 2011ئ میں کیا گیا تھا۔کتابوں کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کو آئی جی سندھ نے باعث اعزاز وافتخار قرار دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے یہ امر اور آج کا یہ لمحہ باعث مسرت ہے کہ میں سندھ پولیس کی دو کتابوں کی رونمائی کررہا ہوں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس پر کام کا دباؤ ہے تاہم امن و امان بحال رکھنا اور عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ان ممبران میں جوائنٹ ڈائریکٹرIB عبدالخالق شیخ،ڈی آئی جی ٹریننگ شرجیل کھرل،سابقہ آئی جیز نیاز احمد صدیقی،اسدجہانگیر، محمداکبر،سعوداحمدمرزا کے علاوہ ایچ آر ایکسپرٹ اقبال احمد ڈیتھو شامل ہیں۔
پولیس تفتیش اور جرائم کی تحقیقات کو موثر بنانے کیلئے 2 کتابوں کا اجراء
May 12, 2018