اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے، دفتر خارجہ کے ترجما ن کے بیان میں سعودی افواج کی طرف سے ان میزائلوں کو کامیابی سے مار گرانے کی وجہ سے انسانی جانوں کے تحفظ کی تعریف کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور سعودی سرحدوں اور حرمین شریفین کے خلاف کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کی طرف سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی مذمت
May 12, 2018