لاہور (نامہ نگار) فیروز پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان نے ٹریفک وارڈن کے چالان کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پرتعینات ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان علی کا دو سو روپے کا چالان کر دیا۔ جس پر علی نے وارڈن سے تلخ کلامی کے بعد احتجاجاً اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی جبکہ ٹریفک وارڈن خاموش تماشائی بنے رہے ۔آگ لگنے سے موٹر سائیکل جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔