لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے پنجاب ٹریژری اینڈ اکائونٹ سروس اور پنجاب لوکل فنڈ آڈٹ کے افسروں کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے جس کے مطابق ڈپٹی اکائونٹنٹ کی پوسٹ جو گریڈ 14 میں تھی، کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 16 میں کردیا گیا ہے۔ اسی طرح اکائونٹنٹ کی پوسٹ جو گریڈ 16 میں تھی، کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 17 میں کردیا گیا ہے۔ پنجاب لوکل فنڈ آڈٹ کے آڈیٹر کی پوسٹ جو گریڈ 14 میں تھی، کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 16 میں کردیا گیا ہے۔ اسی آڈٹ آفیسر کی پوسٹ گریڈ 16 میں تھی، کو اپ گریڈ کرکے گریڈ 17 میں کردیا گیا ہے۔
پنجاب ٹریژری اینڈ اکائونٹ سروس اور پنجاب لوکل فنڈ آڈٹ کے افسروں کی پوسٹیں اپ گریڈ
May 12, 2018