اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گاڑی کی ٹکر سے نوجوان عتیق کی ہلاکت کے کیس میں نامزد امریکی سفارتکار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔جسٹس عامر فاروق نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے لہٰذا وزارت داخلہ امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔
کرنل جوزف کومکمل استشنٰی نہیں، وزارت داخلہ دوہفتے میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کافیصلہ کرے :اسلام ہائیکورٹ
May 12, 2018