رجانہ: گھریلو جھگڑا، بیوی کے نازک اعضائ، ٹانگیں، ہاتھ، منہ، کان استرے سے زخمی کردیئے

رجانہ (نامہ نگار) رجانہ میں گھریلو جھگڑے پرشوہر نے بیوی کو استرا بلیڈ سے نازک اعضائ، ہاتھ، منہ، کان، ٹانگوں کو زخمی کر دیا ، سرکے بال مونڈ دیئے، ملزم گرفتار۔ تفصیل کے مطابق ر جانہ کے نواحی گائوں 184 گ ب میں شوہر مہر علی نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر بیوی ثمینہ بی بی عمر 35 سال کو استرا بلیڈ سے بے رحمی سے نازک اعضاء سمیت ہاتھ ،منہ ،کان اور ٹانگوں کو زخمی کرنے کے بعد اس کے سر کے بال مونڈ دیئے ،ثمینہ بی بی کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ لایا گیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ٹوبہ ریفر کر دیا گیا پولیس نے ملزم مہر علی کو گرفتار کر کے تھانہ رجانہ حوالات بند کر دیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ثمینہ بی بی کی دوسری شادی مہر علی سے ہوئی اور اس کے 2بچے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ثمینہ بی بی کے کسی سے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے شوہر مہر علی نے ثمینہ بی بی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا۔رجانہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...