ٹوبہ: 8 بچوں کی ماں کی خودکشی، قتل کیا گیا: شوہر، ورثا کا احتجاج

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) آٹھ بچوں کی ماں مسیحی عورت نے زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تاہم شوہر کا کہنا ہے کہ قتل کیا گیا۔ ورثا نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور تین گھنٹے تک ٹوبہ فیصل آباد روڈ بلاک کئے رکھی۔ پولیس نے مسیحی خاتون کے مبینہ آشنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ چک 323ج ب اضافی آبادی کے شوکت مسیح نے بتایا کہ 25سال قبل اسکی شادی ممتاز بی بی سے ہوئی۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل سرفراز مسیح کا اسکے گھرآنا جانا ہوگیا اور اسی دوران سرفراز نے اسکی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لئے۔ اس بات کا علم ہونے پر اس نے بیوی کو سمجھایا اور سرفراز کے گھر والوں سے بھی شکوہ کیا۔ اسی رنجش کی بناء پر سرفراز اسکے گھر آگیا اور اسکی بیوی ممتاز بی بی کو کہا کہ وہ اسے بدنام کردے گا اور زہریلی گولیاں دے دیں جو کہ ممتاز نے بدنامی کے ڈر سے کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی طرف سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ کئے جانے پر ورثاء نے نعش ٹوبہ گوجرہ روڈ بائی پاس سڑک پر رکھ کر رات گئے تین گھنٹے تک شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی جس کے باعث فیصل آباد، ٹوبہ، جھنگ اور کمالیہ کی طرف جانے والی گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کے بعد پولیس نے ملزم سرفراز مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...