لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد کی روک تھام کیلئے تجاویز طلب کر لیں، سماعت 18 مئی تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد کو روکنے کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ عدلیہ مخالف مواد کی اپ لوڈنگ کو روکنے کے بارے میں تجاویز پیش کی جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سول سوسائٹی کے رکن عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل محمداظہر صدیق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد اپ لوڈ کیا جا رہا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جسے سوشل میڈیا پر نہ صرف روکا جائے بلکہ ایسے مواد کو ہٹانے کے بھی احکامات صادر کئے جائیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عدالتی حکم پر تفصیلی رپورٹ پیش کر دی جس پر عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...