سیالکوٹ ٹوبہ ، اٹک ایبٹ آباد، ہری پور :ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق،73 زخمی

سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، ایبٹ آباد، ہری پور (نامہ نگاران+ ایجنسیاں) مختلف ٹریفک حادثات میں 2 میاں بیوی سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 73 افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ ڈسکہ روڑ پر پر تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان ذیشان اور سہیل جاں بحق ہوگئے۔ جھنگ روڈپر بس اور ڈمپر کا تصادم، شاہ جیونہ دربارسے واپسی پرجھنگ روڈ پر ڈمپرکی ٹکرسے بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ 53 زائرین شدید زخمی ہوگئے ۔ اٹک کے قریب باراتیوں کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔ ایبٹ آباد میں سوزوکی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد نتھیا گلی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں شوہر اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہری پور میں خانپور کی معروف شخصیت سخاوت شاہ اہلیہ سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق بیٹی اور نواسہ شدید زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...