اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے نواز شریف کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف کے جلسے میں عوام کے ساتھ ساتھ اب پٹواریوں نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے۔ عوام تو پہلے بھی کبھی نواز شریف کے جلسے میں نہیں آتے تھے جہلم کے بعد ملتان کے باسیوں نے بھی کرپٹ خاندان سے مکمل بیزاری کا اظہار کر دیا۔ ملتان کا سارا ڈرامہ ایک ’’داغی‘‘ کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا۔ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی دوست ملک چین کے حکام نے بے نقاب کی۔ میاں صاحب چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں۔ نواز شریف کی غلط فہمیاں آئندہ چند روز میں دور ہو جائیں گی۔