مودی نیپال پہنچ گئے، ہائیڈروپاور پلانٹ ، دوستی بس کا افتتاح

کٹھمنڈو (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم مودی نیپال پہنچ گئے اور گذشتہ روز 1.4 ارب ڈالر کی لاگت سے ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔ چین کا اثرورسوخ کم کرنے کیلئے بھارت نیپال میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ 2017ء میں چینی کمپنیوں نے نیپال میں 8.3 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشہ روز نیپال اور بھارت کے درمیان چلائی جانے والی ’’دوستی بس‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کے نیپال ہم منصب کے پی شرما اولی بھی موجود تھے۔ بس نیپالی شہر جنک پور اور بابری مسجد کی شہادت والے شہر ایودھیا کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔ مودی نیپال کے دورے میں جنک پور پہنچے تھے جہاں انہوں نے 200 سال پرانے مندر میں حاضری دی۔

ای پیپر دی نیشن