چین نے امریکی اجارہ داری ختم کرنے کی ٹھان لی، جدید سٹیلتھ جنگی طیارے بنانے کا منصوبہ

بیجنگ (آن لائن) چین نے دفا عی شعبے میں امر یکہ کی اجارہ داری ختم کرنے کی ٹھان لی، بیجنگ جے ٹونٹی خفیہ جنگی طیاروں پر مبنی ایک یونٹ بنانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بعد وہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی میں امریکہ کی اجارہ داری کو چیلنج کر سکے گا۔ اس کے علاوہ فضا میں ہی اپنے ہدف کونشانہ بنانے والے پی ایل 15 میزائل، 055 کروزو اور جدید راڈاروں کے باعث چین کی کوشش ہے کہ امریکہ یا اس کے اتحادی چینی سرحدوں یا ساحل کے قریب نہ آسکیں۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے مطا بق دنیا میں چین دفاع پر خرچ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ چین تیزی سے اپنی فوج ’پیپلز لبریشن آرمی‘ کو جدید بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ چین امریکہ کی دفاعی طاقت کے لئے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔2017ء میں دفاع پر 150 ارب ڈالر خرچ کرنے والے اس ایشیائی ملک نے 2015ئ￿ کے بعد پہلی مرتبہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کی۔ اس کا مقصد نیم خودمختار تائیوان کے سامنے اپنی فوجی قوت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے اپنے فوجی ساز وسامان اور اسلحے کو جدید کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔ چین نے سب سے زیادہ ترقی فضائیہ اور بری افواج میں کی ہے۔ ان دونوں شعبوں میں چین نے تکنیکی صلاحیت اتنی بڑھا لی ہے کہ اب وہ امریکہ سے پیچھے نہیں۔ رانڈ کارپوریشن کے ایک سینیئر سیاسی تجزیہ کار مائیکل چیز نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،’’چین نے کئی شعبوں میں متاثر کن ترقی کی جس کی بدولت وہ اپنے دشمنوں کو دور رکھنے اور مستقبل میں جنگیں جیتنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن