لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے ترجمان نے وزیراعلی پنجاب کے 10مئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم کے دورہ کے موقع پر ایک مریضہ کو ایمرجنسی میں داخلہ نہ ملنے اور علاج معالجہ کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہلاکت کی خبروں کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر کسی مریض کو علاج معالجہ سے محروم نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پروین ریاست نامی خاتون جگر کے کینسر میں مبتلا تھی جسے 8مئی کی رات 12-45بجے تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ مریضہ تقریباً 35گھنٹے ہسپتال میں زیرعلاج رہی۔ مریضہ پہلے سے ہی ہسپتال کے وارڈ میں زیرعلاج تھی لہذا اسے شعبہ ایمرجنسی میں روکے جانے کا سوال بے محل اور سراسر بے بنیاد ہے۔
وزیراعلیٰ کے جہلم میں ہسپتال کے دورہ پر مریضہ کے ایمرجنسی میں داخلہ نہ ملنے اور علاج کی عدم فراہمی پر ہلاکت کی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں:ترجمان
May 12, 2018