برلن (این این آئی)جرمنی میں تعینات امریکہ کے نئے سفیر رچرڈ گرینیل کی ایک ٹویٹ نے جرمنی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ ان کی ٹویٹ کو بعض لوگوں نے پسند کیا ہے جب کہ بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔سفارتی اسناد کی حوالگی کی تقریب کے بعد ایک ٹویٹ میں امریکی سفیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئی اور جاندار اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بہتر ہے کہ ایران میں کام کرنیوالی جرمن کمپنیاں بھی اپنے منصوبے روک دیں۔
برلن میں تعینات نئے امریکی سفیر کا جرمنی پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
May 12, 2018