اڈے پر چھاپہ، بکیئے سمیت 3 جواری گرفتار

May 12, 2018

لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کربکیے سمیت 3جواریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ شفیق آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر کرکٹ میچوں پر جوا کروانے والے بکیے سمیت 3جواریوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایل ای ڈی،موبائلفون،ہزاروں روپے نقدی اور ریکارڈ رجسٹر برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں