میانمار:سکیورٹی فورسز اور باغیوں مابین جھڑپیں،19 افراد ہلاک،متعدد زخمی

May 12, 2018 | 15:51

ویب ڈیسک

میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم19 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔میانمار میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے دن یہ تشدد شان ریاست کے ایک دوردراز کے علاقے میں رونما ہوا۔ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس لڑائی کی وجہ سے دو درجن کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق جب سے عالمی برادری کی توجہ راکھین بحران پر مرکوز ہوئی ہے، تب سے ملکی افواج چین کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں فعال باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لے آئی ہے۔

مزیدخبریں