وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سابق اولمپئین گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ منصور احمد پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی تھے،کئی اعزازات پاکستان کے نام کر کے منصور احمد نے پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کیا۔ہفتہ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ 1994کے ہاکی ورلڈ کے فائنل میں ان کا کھیل ابھی تک پاکستانیوں میں ذہنوں میں نقش ہے ۔اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔