سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوان اشفاق احمد صوفی کی شہادت پر ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور اور اسکے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی اور مطالبے کئے گئے کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ماڈل ٹاون سوپور کے رہائشی نوجوان اشفاق احمد صوفی کو جمعہ کے رو ز ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا ۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔ قابض انتظامیہ نے طلباء کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سوپور کے سکول اور کالجز میں تدریسی عمل بھی معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ نوجوانوں کو آبائی علاقے میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔
مقبوضہ کشمیر: شہید نوجوان سپرد خاک‘ مکمل ہڑتال‘ مظاہرے‘ فورسز نے تعلیمی ادارے بند کرا دیئے
May 12, 2019