لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو نے آئی جی پولیس پنجاب آفس سمیت دیگر پولیس حکام کے دفاتر کے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان دفاتر کے بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کے نوٹس بھیج دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب آفس لیسکو کا ایک لاکھ 61 ہزار روپے کا نادہندہ ہے اس طرح ایس پی ایڈمن کا دفتر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد اور سی سی پی او لاہور کا دفتر بجلی کے بلوں کی مد میں لیسکو کا 2 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، لیسکو نے ان پولیس کے دفاتر کو بھیجے گئے وارننگ نوٹس میں واضح کر دیا ہے کہ اگر لیسکو کو ادائیگی نہ کی گئی تو بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے۔
لیسکو کے آئی جی سمیت مختلف پولیس دفاتر کو کنکشن منقطع کرنیکے نوٹس
May 12, 2019