کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت 2700 ارب کا خسارہ پاکستان کو دے رہی ہے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ دینے کا سہرا عمران خان اور اسد عمر کے سر ہے جی ڈی پی کا 7.2 فیصد خسارہ مسلم لیگ ن حکومت کے تمام ادوار سے زیادہ ہے 7.2 فیصد خسارہ پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین خسارہ ہے مسلم لیگ ن حکومت کے 5 سال میں پاکستان کے قرضے میں 11 ہزار ارب کا اضافہ ہوا موجودہ حکومت پہلے سال ہی قرضے میں 5 ہزار کا اضافہ کر رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت دوگنی سے زائد رفتار سے قرض کا بڑھا رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے قرض میں لی گئی رقم تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کی۔ پی ٹی آئی حکومت تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کئے بغیر قرض بڑھا رہی ہے عمران خان نے قیام سے آج تک تمام رہنماؤں سے زیادہ پاکستان کو مقروض کیا مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو اچھی معیشت دی تھی۔ عمران خان اور اسد عمر معیشت کو بدتر حالت تک پہنچا کر حفیظ شیخ کے حوالے کر رہے ہیں۔
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ دینے کا سہرا عمران ‘ اسد عمرکے سر ہے: مفتاح
May 12, 2019