ٹیمیں اچھی ورلڈ کپ اچھا ہو گا‘ پاکستان ٹیم پر اعتماد ہے: مکی آرتھر

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس انگلش سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے آگے بھی نتائج کچھ بھی ہو سکتے ہیں ،میگا ایونٹ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں یہ ایک اچھا ورلڈ کپ ہوگا۔ساوتھمپٹن میں میڈیا سے گفتگو میں مکی آرتھر نے کہا کہ وارم اپ گیمز اچھے رہے ،موسم سرد ضرور ہے لیکن اچھی تیاری کا موقع ملا، اوول میں میچ نہ ہونا مایوس کن رہا وہاں کنڈیشنز بھی بہت ٹف تھیں۔ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان ٹیم کو انگلینڈ میں چھ ہفتے مل رہے ہیں جوبہت اچھا ہے ،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔ پاکستان انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے کھلاڑی اچھا کھیل کر اعتماد حاصل کرتے ہیں آئندہ بھی نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں یہ ایک اچھا ورلڈ کپ ہو گا، پاکستان میگا ایونٹ میں نوجوان ترین ٹیم ہے انہیں اس ٹیم پر اعتماد ہے۔آرتھر نیانگلینڈ کو ورلڈ کپ کی ایک فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے مقابلوں میں کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عامر بڑے میچ کا اچھا بولر ہے ، 20 مئی تک دیکھتے ہیں کون کون ورلڈ کپ سکواڈ میں اپنی جگہ پکی کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...