دربار دھماکہ کا مبینہ سہولت کار ایمن آباد کا سادہ لوح شہری نکلا، الزام کی تردید

May 12, 2019

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) داتا دربار دھماکہ میں دہشت گرد وں کا مبینہ سہولت کار ظاہر کیا جانیوالا نوجوان ایمن آباد کا رہائشی نکلا، کریانہ سٹور چلانے والے نوجوان نے دہشت گردوں کا ساتھی ہونے سے متعلق تمام تر الزامات مسترد کرکے انکوائری کروانے کی اپیل کردی ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز داتا دربار کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس میں 12افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، اس دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کی گئیں ، جن میں سے ایک تصویر ذیشان نامی نوجوان کی بھی تھی جو ایمن آباد کا رہائشی نکلا ہے ،ذیشان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز داتا دربار دعا مانگ رہا تھا کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا اور وہ بھی دیگر افراد کی طرح وہاں سے بھاگ کر گھر آگیا تھا ، اس نے گہرے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے ،ٹی وی پر تصاویر دیکھا کر اسے سہولت کار ظاہر کیا گیا ،حالانکہ اس کا کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق نہیں ہے ، وہ کریانہ سٹور چلاتا ہے ،ذیشان کا کہنا ہے کہ ہم شروع سے ہی ایمن آباد کے رہنے والے ہیں میری جس طرح مرضی انکوائری کی جائے میرا کسی دہشت گر د تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے

مزیدخبریں