کوئٹہ:2 ہزار سے زیادہ اساتذہ غیر حاضری کی بنیاد پر معطل

کوئٹہ ( آن لائن )محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں اب تک 2000سے زیادہ اساتذہ کو غیر حاضری کی بنیاد پر معطل کردیاگیاہے۔ ڈیرہ بگٹی میں تعینات 81 غیر حاضر اساتذہ اورماتحت عملے کو معطل کیا گیا ہے۔غیرحاضر ملازمین کو تین ماہ کے لئے معطل کرکے پندرہ روز میں تحریری جواب بھی طلب کرلیاگیاہے ۔بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم محمد طیب لہڑی نے بتایا کہ غیر حاضر ملازمین کو تین ماہ کے لئے معطل کر کے پندرہ روز میں جواب طلبی تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے باعث بچوں کا تعلیمی حرج ہورہا ہے کسی کو گھر بیٹھے تنخواہیں نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ معطل ملازمین کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ آنے کی صورت میں انضابطی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے برطرفی کا حکم جاری کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...