آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں ، کوئی چیز حتمی نہیں‘ افواہوں سے گریز کیا جائے ،وزارت خزانہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں ، ابھی کوئی چیز حتمی نہیں ، افواہوں سے گریز کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں ، ابھی تک حتمی کوئی بات نہیں ہوئی ، جیسے ہی معاہدہ ہوا میڈیا کو بتا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن