کابل(بی بی سی، این این آئی) افغانستان کی سابق خاتون صحافی کو کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ مینا مینگل نامی خاتون افغان پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی مشیربھی تھیں۔قتل کی واردات کابل کے مشرقی علاقے میں ہوئی جہاں ایک نامعلوم شخص نے مینا مینگل کو نشانہ بنایا۔مینا مینگل افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیمار ٹی وی، شمشاد نیوز اور اریانا ٹی وی کے لیے کابل میں کام کرچکی تھیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ دشمنی یا دہشت گردی کہنا قبل ازوقت ہے۔