ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور اے پی سی بلانے ادویات کی فروخت جینرک نام سے کرنے کے مطالبے پر مبنی 2قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

May 12, 2019

لاہور ( این این آئی)ملکی حالات کے پیش نظر فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے اور ادویات کی فروخت جینرک نام سے کرنے کے مطالبے پر مبنی 2قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امن و امان کی صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے،حکومت سکیورٹی اداروں پر ماہانہ اربوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی رکن مسرت جمشید چیمہ کی طرف سے پیش کردہ قرارداد میں ادویات کی فروخت جینرک نام سے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں