آتشزدگی پرفوری اقدامات کیلئے 4ٹیمیں تشکیل

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے مختلف علاقوں میں واقع کثیر المنزلہ عمارتوں میں آتشزدگی کی صورت میں فوری اقدامات کرنے کے لئے ایل ڈی اے کے افسران اور عملے پر مشتمل چار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،چیف ٹاؤن پلانرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جس کیمطابق گلبرگ‘گارڈن ٹائون اور مسلم ٹائون کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ون کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ سکندر ہارون ‘اصغر علی‘محمد ندیم‘شہزاد مقصود‘زاہد حسین اورشبیر احمد‘سبزہ زار ‘گلشن راوی کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگٹو کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ محمد نفیس‘رانا قوسین‘حافظ محمد اکرام‘گلریز خان اورمحمد نواز‘ویلنشیا ٹائون‘واپڈا ٹائون اور لیک سٹی وغیرہ کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ تھری کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ عمیر بن سعد‘طیب علی‘شیخ نعیم‘عقیل انوراورثناء اللہ خان اور جوہر ٹائون اور اقبال ٹائون وغیرہ کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ فور کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اعجاز چیمہ‘میاں حامد لال‘عمار یاسراورعاصم علی خان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن