چیمپئینز ٹرافی کے بعد عامر کی بولنگ آئیڈیل نہیں رہی‘ مکی آرتھر

May 12, 2019

ساؤتھمپٹن(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ عامر اچھا بولر ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے بعد اس کی بولنگ آئیڈیل نہیں رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ہیں، کھلاڑی اچھا کھیل کر اعتماد حاصل کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، یہ ایک اچھا ورلڈ کپ ہوگا۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہماری ورلڈ کپ میں نوجوان ترین ٹیم ہے جس پر مجھے اعتماد ہے، میزبان انگلینڈ ون ڈے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے اور ورلڈ کپ کی ایک فیورٹ ٹیم بھی ہے اور آرچر نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے مقابلوں میں کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔قومی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کیخلاف میچ کا پا نسہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں