پی ٹی آئی جمہورت پسند جماعت‘کسی پر اظہار رائے کی پابندی نہیں:مہتاب حسین

کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء مہتاب حسین بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوریت پسند جماعت ہے اس جماعت میں ہر لیڈر و کارکن کو بولنے کی مکمل اجازت ہے اپوزیشن جماعتوں میں کسی بھی کارکن تو کیا لیڈروں کو بولنے کی اجازت نہیںجس کی وجہ سے ان کے قائدین کرپشن میں ملوث ہو تے گئے تحر یک انصاف جما عت میں عمران خاں ہر کارکن کی بات دلوں وجان سے سنتے ہے اور اس پر عمل بھی کر تے ہے کام نہ کر نے والے وزیروں مشیروں سے استعفیٰ لینا کو ئی بڑی خبر نہیںتحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اس میں تجربہ کار ہنمائوں اور کارکنوں کی کمی نہیں وزیر اعظم عمران خاں نے اقتدار کے پہلے روز ہی تمام وزیروں مشیروں کو سختی سے کہ دیا تھا کہ مجھے کام چاہیے ملک کی بہتری کیلئے جو رہنماء کام کر گا وہ کابینہ میں رہ سکتا ہے وران اسد عمر ہو یا پھر کوئی اور سب کو گھر جانا پڑے گا یہ (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی کے رہنماء اپنے قائد ین کے سامنے جی حضوری کر تے رہے اور قائدین نے ملک کے معاشی حالات کو تباہی کے دہنے پر پہنچایا دیا۔

ای پیپر دی نیشن