لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کا خصوصی انعام اور اسکی رحمتوں کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک کا ہر لمحہ مبارک اور اﷲ تعالیٰ کے خصوصی انعامات سے بھرا ہے۔ روزہ ایثار‘ قربانی اور صلہ رحمی کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک کا پا لینا اﷲ تبارک تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے۔ رمضان کا پیغام انسانیت کا درد محسوس کرنا اور غریبوں کا دکھ بانٹنا ہے۔ قیام پاکستان بھی رمضان کے مقدس لمحات میں ہوا تھا۔ یہ ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو قائدین پاکستان نے قوم سے کیا تھا۔ ہمیں رمضان میں کئے نیک اعمال کو سارا سال جاری رکھنے کا عہد کرنا چاہئے۔ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے ہمیں اسے پورے سال پر پھیلانے کا سبق سیکھنا چاہئے۔ اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی سے بڑھ کر مسلمان کیلئے کوئی شے نہیں۔