کراچی(نوائے وقت نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااورسابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے آصف علی زرداری کے متعلق ذوالفقار مرزا کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ جو ہوا اچھا ہوا۔ذوالفقار مرزا جس تھالی میں کھاتا ہے، اسی میں چھید کرتا ہے، منظور وسان نے کہاکہ ذوالفقار مرزا آج جو کچھ بھی ہیں آصف علی زرداری کے بدولت ہیں مگراب وہ اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں،مرزا کو جب سے پیپلزپارٹی سے نکالا گیا اس وقت سے آج تک کسی پارٹی نے اسے اپنی جماعت میں شامل نہیں کیا۔ ذوالفقار مرزا کے لیے مشورہ ہے کہ وہ جاکر کسی اسپتال میں اپنا علاج کروائیں۔منظور وسان نے کہاکہ ذوالفقار مرزا آج جو کچھ بھی ہیں آصف علی زرداری کے بدولت ہیں مگراب وہ اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں
ذوالفقار مرزا کے ساتھ جو ہوا اچھا ہوا: منظور وسان
May 12, 2019