دنیا کو پرامن بنانے میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا: گورنر سندھ

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جدید خطوط پر آراستہ تربیت سول و عسکری افسران کو فرائض کی ادائیگی میں معاون و مدد گار ثابت ہوتی ہے جس سے عوامی مسائل کے حل میں بھی معاونت ملتی ہے باالخصوص عسکری مہارت کے لئے تربیتی کورسز کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اس ضمن میں رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز جہاں دنیا کے 50 ممالک کے اعلیٰ فوجی و سول افسران تربیت حاصل کرتے ہیں اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ کے 20رکنی وفد سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا جبکہ وفد کی سربراہی میجر جنرل ریٹائرڈ J C Lawrance کررہے تھے۔ ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر Ms. Elin Burns کے علاوہ وفد میں برطانیہ سمیت کئی ممالک کے زیر تربیت فوجی و سول افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ،ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں پرامن اور معاشی طور پر خوشحال ملک بن کر ابھر رہا ہے، دنیا کو پرامن بنانے میں پاکستان نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...