کوئٹہ(بیورو رپورٹ)اسلامی جمہوریہ ایران کے کوئٹہ میں قونصل جنرل محمد رفعی نے کہا ہے امریکہ اسرائیل کے خلاف آواز اٹھا نے والے ہر ملک کی سرکوبی کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے ، پاکستان اور ایران کا اسرائیل پر متفقہ موقف ہے ،مسلمان اتحاد و اتفاق سے ہی کفار کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کی جانب سے دی جانے والی دعوت افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی مخالفت کرنے والے ممالک کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتاہے ، 2ارب مسلمان کچھ یہودیوں کے سا منے کمزور پڑھ گئے ہیں لیکن یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان اور ایران کی اسرائیل سے متعلق متفقہ پالیسی ہے ،انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالم اسلام کے مسلمانوں کے خلاف کھڑا ہے جس کا مقابلہ کر نے کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرور ت ہے۔
امریکہ اسرائیل کیخلاف آواز اٹھانے والے ملک کیخلاف کسی بھی حد تک جا سکتا ہے: ایرانی قونصلجنرل
May 12, 2019