تیل اور گیس کی تلاش جاری، مطلوبہ گہرائی تک پہنچ چکے،ندیم بابر

May 12, 2019

کراچی(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی تلاش جاری، مطلوبہ گہرائی تک تقریبا پہنچ چکے،15 دن مزید درکار ہونگے۔ عید سے پہلے امید ہے کہ کچھ نتائج موصول ہونا شروع ہو جائینگے،تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ڈرلنگ میں 5 سے 6 ہفتے ضائع ہوئے، ساڑھے 3 ہزار میٹر کی گہرائی پرکنواں ناکارہ ہوا جس سے تاخیر ہوئی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم بابرنے کہاکہ آف شور ڈرلنگ بہت اچھے اور احسن طریقے سے جاری ہے۔ مطلوبہ گہرائی تک تقریبا پہنچ چکے ہیں، 15 دن مزید درکار ہونگے۔ عید سے پہلے امید ہے کہ کچھ نتائج موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال کے دوان 450 ارب روپوں کا گردشی قرضہ بنا۔ چوری، لائن لاسز اور عدم ادائیگی سے 160 ارب سالانہ کا نقصان ہے۔ چوری کیخلاف مہم سے 4 ماہ میں 61 ارب کی وصولی بڑھائی ہے۔

مزیدخبریں