کراچی (صباح نیوز)نشوا ہلاکت کیس میں حتمی چالان کیلئے تفتیشی افسر کو 7روز کی مہلت دیدی ۔ ہفتہ کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دارالصحت ہسپتا ل میں نشوا ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت دارالصحت ہسپتا ل کے مالک سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کے تفتیشی افسرکی جانب سے حتمی چالان کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے انہیں 7 روزکی مہلت دے دی۔پولیس کے مطابق کیس میں نرس ثوبیہ سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔
نشوا ہلاکت کیس، تفتیشی افسر کو حتمی چالان کیلئے 7 روز کی مہلت
May 12, 2019