ایمازون کا نیا خلائی جہاز 2024 تک چاند آباد کرنے کی ایک کوشش

نیویارک (بی بی سی ) ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس نے ایک نئے خلائی جہاز کا ماڈل افشا کیا ہے جو کہ انسانوں اور ضروری آلات کے ساتھ 2024 تک چاند پر جائے گا۔انسانی دخل کے بغیر چلنے والا ’بلو مون‘ طیارہ سائنسی آلات، سیٹلائیٹس اور گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہو گا۔اس میں ’بی ای 7‘ نام کا ایک نیا راکٹ انجن ہے جو کہ 4535 کلوگرام کی قوت سے اْڑ سکتا ہے۔بیزوس نے واشنگٹن میں اپنی خلائی کمپنی ’بلو اورِجن‘ کے مقاصد ممکنہ گاہکوں اور ناسا کے اہلکاروں کے سامنے پیش کیے۔اس میں اتنی قابل?ت ہے کہ چاند کی سطح پر سامان لے جا سکتا ہے جیسے کہ چار خود کار گاڑیاں اور اس کے ساتھ چاند کے مدار میں سیٹلائیٹس بھی بھجوا سکتا ہے۔مارچ میں صدر ٹرمپ کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024 تک امریکی خلا بازوں کو چاند پر واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...