باسل کنونشن ، سمندر میں پھینکے جانے والے پلاسٹک کو کم کرنے کیلئے معاہدہ

باسل(اے پی پی) دنیا بھر کے مختلف سمندروں میں پلاسٹک کے کچرے پھینکے جانے کی روش میں اضافہ ہواہے،جس سے سمندری کثافت میں اضافہ اور آبی جانداروں کے بقا پر سوال کھڑے ہونے شرو ع ہوگئے ہیں۔یہ چیزیںکافی عرصہ سے جاری تھیں۔لیکن اب اس کے تدارک کیلئے مختلف ممالک آگے آرہے ہیں۔اسی سلسلہ میں دنیا کے 180 ممالک کے درمیان سمندر میں پھینکے جانے والے پلاسٹک کو کم کرنے کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تمام ممالک ’باسل کنونشن‘ میں ترمیم کرنے پرآمادہ ہوئے تاکہ پلاسٹک پر عالمی تجارت کو مزید شفاف، بہتر اور اصولوں کے مطابق کیا جاسکے اور ساتھ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ اس کا استعمال انسانی صحت اور ماحول کے لیے محفوظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن