وزیراعظم عمران خان کی گوادرمیں دہشت گردحملےکی مذمت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گوادرمیں دہشت گردحملےکی مذمت اور سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔

وزیراعظم خان کا کہنا تھا کہ فورسزنےبروقت جوابی کارروائی سےقیمتی جانوں کونقصان سےبچایا۔ ایسی کارروائیاں پاکستان کی خوشحالی کوسبوتاژکرنے کی کوشش ہیں، کسی صورت ایسےایجنڈےکوکامیاب نہیں ہونےدیں گے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اورسیکیورٹی فورسزایسےعناصرکوشکست دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے اہم ساحلی شہر گوادر میں واقع فائیواسٹارہوٹل پر3دہشتگردوں نے حملہ کیا ۔جس کےدوران سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا جب کہ سیکیورٹی فورسزنےبروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن