نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے امیر ترین انسان مکیش امبانی نے کھلونوں کی معروف برطانوی کمپنی ہیملیز خرید لی ہے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابق مکیش امبانی کی کمپنی ریلائینس برانڈز لمیٹیڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ انھوں نے چینی کمپنی سی بینر سے اس سودے کا معاہدہ طے کیا ہے۔ریلائینس برانڈز کے سربراہ درشن مہتا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں اب ہیملیز کو خریدنا ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر کی مانند ہے۔سی بینر نے 2015 میں ہیملیز کو دس کروڑ پانڈ کے عوض فرانسیسی کمپنی سے خریدا تھا۔ ریلائینس کی جانب سے خریدے جانے کے بعد یہ چوتھا موقع ہے کہ ہیملیز کی ملکیت تبدیل ہوئی ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ موجودہ سودا کتنی رقم میں طے ہوا ہے لیکن چند خبروں کے مطابق یہ معاہدہ تقریبا ساڑھے چھ کروڑ پانڈ سے زیادہ میں طے ہوا ہے۔کھلونوں کی سب سے پرانی دکان ہیملیز کا قیام 1760میں ہوا تھا اور اب دنیا کے 18ممالک میں ان کے 167سٹورز ہیں۔مکیش امبانی کی ریلائینس کمپنی انڈیا کے 29شہروں میں ہیملیز کے 88سٹورز چلاتی ہے۔
مکیش امبانی نے کھلونوں کی سب سے پرانی دکان خرید لی
May 12, 2019